: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جرمنی،4مئی(ایجنسی) وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل آج سہ پہر جرمنی کے دورے پر آئے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقات کر رہی ہیں۔ یہ ملاقات جرمن دارالحکومت برلن سے شمالی کی جانب میزے بیرگ پیلس میں جرمن حکومت کے گیسٹ
ہاؤس میں ہو گی۔ اس دوران دونوں رہنما رواں ماہ کے آخر میں جاپان میں مجوزہ جی سیون سمٹ کی تیاریوں پر تبادلہٴ خیال کریں گے۔ اس ملاقات میں جنوبی اور مشرقی بحیرہٴ چین میں چین کے ساتھ جاپان کے تنازعے اور شام اور یوکرائن جیسے بین الاقوامی تنازعات کے علاوہ دو طرف امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔